پاکستان
18 جولائی ، 2017

آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن معطل

آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن معطل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب عثمان خٹک کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ روز قائم مقام آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ عثمان خٹک کو ہی مستقل انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس تعینات کیا تھا جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا تھا تاہم اب لاہور ہائیکورٹ نے عثمان خٹک کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ایسے افسر کی تقرری کی جائے جس کی مدت ملازمت کم از کم تین سال ہو، عثمان خٹک کی مدت میں چند ماہ باقی ہیں۔

عثمان خٹک سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی قائم مقام آئی جی پنجاب کے فرائض انجام دے رہے تھے جو یکم نومبر 2017 کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کی مستقل تعیناتی کے احکامات جاری کر رکھے تھے۔

مزید خبریں :