انٹرٹینمنٹ
18 جولائی ، 2017

رنبیر اور کترینہ کی جگا جاسوس باکس آفس پر چل پڑی

رنبیر اور کترینہ کی جگا جاسوس باکس آفس پر چل پڑی

بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی نئی فلم جگا جاسوس نے باکس آفس پر دھوم مچادی۔

رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی جوڑی نے فلم جگا جاسوس میں بہترین اداکاری دکھا کر مداحوں کو ایک بار پھر خوش کردیا۔

رنبیر اور کترینہ کی فلم جگا جاسوس بھارتی سینما گھروں میں شائقین کو لانے میں کامیاب ہوگئی ہے اور فلم نے 4 دن میں بہترین بزنس کرتے ہوئے 37 کروڑ 22 لاکھ کمائی کرلی ہے۔

فلم نے نمائش کے پہلے روز 8 کروڑ 57 لاکھ، دوسرے روز 11 کر وڑ 53 لاکھ،تیسرے روز 13 کروڑ 7 لاکھ اور چوتھے روز 4 کروڑ 5 لاکھ سے زائد کا بزنس کیا۔

انوراگ باسو کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایک نوجوان جاسوس کے گرد گھومتی ہے جو اپنے باپ کی تلاش میں نکلتا ہے جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کے پورے ٹریلر میں کوئی ڈائیلاگ شامل نہیں تھا۔

جگا جاسوس کو 14 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :