دنیا
18 جولائی ، 2017

کینیڈا کےجنگلات میں آتشزدگی، 40 ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل

کینیڈا کےجنگلات میں آتشزدگی، 40 ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل

کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے جنگلات میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،برٹش کولمبیا میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے ۔ 40ہزار افراد محفوظ مقامات کی طرف بھیج دیے گئے ۔

کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے اور لوگوں کی نقل مکانی کے لیے فوج سے مدد کی درخواست کی گئی جس کے بعد فوج نے 2 جہاز اور 5 ہیلی کاپٹر بھیج دیے ہیں۔

برٹش کولمبیا کے جنگلات میں لگی کے باعث متاثرہ علاقے لوگوں سے خالی کرالئے گئے ہیں۔

تیز ہواؤں کے باعث فائر فائٹر کو آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے ،صوبے بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ ہے۔

دوسری جانب ملک کروشیا میں 20سے زائد مقامات پر جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے،جس کی لپیٹ میں آ کر کئی عمارتیں اور کاریں جل کر راکھ ہوگئیں۔کروشیا میں آگ لگنے کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

مزید خبریں :