دنیا
18 جولائی ، 2017

بھارتی فوجی نے معمولی تلخ کلامی کے بعد میجر کو قتل کردیا

بھارتی فوجی نے معمولی تلخ کلامی کے بعد میجر کو قتل کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی نے طیش میں آکر میجر کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تعینات فوجی اہلکار نے موبائل فون استعمال کرنے سے منع کرنے پر طیش میں آکر میجر کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

بھارتی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ لائن آف کنٹرول کے قریب اڑی سیکٹر میں پیش آیا جہاں 8 راشٹریہ رائفل یونٹ سے تعلق رکھنے والے میجر شیکر تھاپا نے دوران ڈیوٹی اہلکار کو موبائل فون استعمال کرنے سے منع کیا جس کے بعد دونوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی۔

فوجی ترجمان کے مطابق میجر تھاپا نے حساس مقام پر موجودگی کی وجہ سے اہلکار کو فون استعمال کرنے سے منع کیا تاہم اہلکار نے طیش میں آکر اپنی اے کے 47 رائفل سے میجر کو 8 گولیاں ماریں۔

فوجی ترجمان کے مطابق میجر تھاپا گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تاہم فائرنگ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقاتی عمل شروع کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :