دلچسپ و عجیب
18 جولائی ، 2017

زیمبیا میں لنگور نے ہزاروں افراد کو بجلی سے محروم کر دیا

زیمبیا میں لنگور نے ہزاروں افراد کو بجلی سے محروم کر دیا

زیمبیا کے شہر لیونگ اسٹون میں ایک لنگور نے 50 ہزار لوگوں کو بجلی سے محروم کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک زیمبیا کے سیاحتی شہر میں ایک لنگور نے پاور اسٹیشن پر تاروں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس سے تاریں آپس میں ٹکرا گئیں اور 50 ہزار افراد پر مشتمل علاقے کی بجلی غائب ہوگئی۔

چھیڑ چھاڑ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے لنگور کو وائلڈ لائف والوں نے بچا لیا۔

مقامی پاور کمپنی کا کہنا ہے کہ لنگور بجلی کے اس بڑے جھٹکے سے محفوظ رہا جو انسانی جان لے لیتا ہے ۔

کمپنی کے مطابق اگر کوئی انسان اس حادثے کا سبب بنتا تو اس کے خلاف تحقیقات ہوتیں۔

پاور کمپنی کی جانب سے شہر کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :