شہر شہر
18 جولائی ، 2017

گوجرانوالہ کے اسپتال میں ڈاکٹروں نے مریض کو لاش کے ساتھ لٹا دیا

گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے لئے آنے والے مریض کو پہلے سے بیڈ پر موجود لاش کے ساتھ لٹا دیا۔

سانس کے مرض میں مبتلا ایمن آباد کا 60 سالہ رہائشی نور محمد علاج کی غرض سے ڈی ایچ کیو اسپتال کے وارڈ نمبر 10 میں داخل تھا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔

ڈاکٹروں نے علاج کے لئے آنے والے دوسرے مریض کو اسی بیڈ پر لٹا دیا جس پر نور محمد کی لاش پہلے سے موجود تھی۔

معاملہ منظرعام پر آنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ لاش کو فوری طور پر مردہ خانے منتقل نہ ہونے پر انکوائری کریں گے تاہم اسپتال کو بیڈز کی کمی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :