پاکستان
18 جولائی ، 2017

وزیراعظم نواز شریف کی قطری وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیراعظم نواز شریف کی قطری وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد: قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی 11 رکنی وفد کے ہمراہ منگل کو اسلام باد پہنچ گئے۔

ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ قطری وزیر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کوششوں اور تنازع کےحل کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ خلیجی تنازع کےحل کیلیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی جبکہ خلیجی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پاکستان کی ترجیح ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور پاکستان کی خواہش ہے برادر اسلامی ممالک میں مسائل کا سفارتی حل تلاش کیا جائے۔

اس موقع پر قطر کے وزیر خارجہ نے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل قطری وزیر خارجہ نور خان ایئر بیس پر خصوصی طیارے کے ذریعے پہنچے۔ دورے کے دوران ان کی مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی ملاقات بھی متوقع ہے۔ 

مزید خبریں :