انٹرٹینمنٹ
18 جولائی ، 2017

منافع سے حصہ مانگنے پر نواز الدین صدیقی فلم سے محروم

منافع سے حصہ مانگنے پر نواز الدین صدیقی فلم سے محروم

بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو فلم کے منافع سے معاوضہ مانگنے پر بڑی فلم کے پروجیکٹ سے ہاتھ دھونے پڑ گئے۔

نواز الدین صدیقی نے انتھک محنت اور جاندار اداکاری کی بدولت فلم نگری میں مقام بنایا اور ان کا شمار فلم نگری کے ان چند اداکاروں میں بھی ہوتا ہے جو ’تینوں خانز‘ کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔

نواز الدین نے سلمان خان کے ساتھ ’’کک‘‘ اور ’’بجرنگی بھائی جان‘‘، عامر خان کے ساتھ ’’تلاش‘‘ اور شاہ رخ خان کے ساتھ ’’رئیس‘‘ میں اداکاری کی۔ ان فلموں نے نہ صرف باکس آفس پر خوب کمائی کی بلکہ نواز الدین کو بھی فلم نگری میں منفرد مقام پر پہنچایا۔

نواز الدین کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’مام‘‘ میں بھی ان کے کردار کو خوب سراہا گیا جس کے باعث انہیں ایک بڑے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی۔ 

رپورٹس کے مطابق نواز نے فلم کا اسکرپٹ پسند آنے پر کام کرنے کی حامی بھرلی لیکن اداکار نے فلم کے منافع سے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا جس پر انہیں پروجیکٹ سے ہی علیحدہ کردیا گیا۔

مزید خبریں :