انٹرٹینمنٹ
19 جولائی ، 2017

دہشت سے بھرپور فلم ’کیرسمیٹا‘ کا پہلا ٹریلر

دہشت سے بھرپور فلم ’کیرسمیٹا‘ کا پہلا ٹریلر

خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’کیرسمیٹا‘ کاپہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اینڈی کولیئر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون پولیس اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو سیریل کلنگ کی تحقیقات کے دوران خود مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں سارہ بیک میتھر، جیمی سیٹر تھویٹ، اینڈونس اینتھونی، جانی ویواش، راس مولن اور ڈیوڈ جے پیل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

اینڈی کولیئر اور سین نوپ کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :