پاکستان
19 جولائی ، 2017

نواز شریف کا نام کرپشن میں کہیں نہیں ملے گا، عابد شیرعلی

نواز شریف کا نام کرپشن میں کہیں نہیں ملے گا، عابد شیرعلی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا نام روز اول سے کرپشن میں کہیں نہیں ملے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی۔

عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان آپ کے والد کوکرپشن کے الزام میں سزا ہوئی اور آپ نے کرپشن کے پیسے سے لندن میں تعلیم حاصل کی لیکن نواز شریف کا نام روز اول سے آخر تک آپ کو کرپشن میں نہیں ملے گا۔

رہنما نون لیگ نے کہا کہ اداروں نے عمران خان کے والد پر چور اور ڈکیت کی مہر لگائی تھی اور وہ مستند چور تھے جب کہ عمران خان نے خود مشرف دور میں 5 شیروانیاں سلوائیں۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے آپ کو عاجز سمجھتے ہیں اس لئے سپریم کورٹ نہیں آرہے جب کہ انہیں ڈر ہے کہ اگر وہ یہاں آئے تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :