انٹرٹینمنٹ
19 جولائی ، 2017

کئی فلموں کے اسکرپٹ ٹھکرانے کے بعد کرینہ کو جاندار کردار کی تلاش

کئی فلموں کے اسکرپٹ ٹھکرانے کے بعد کرینہ کو جاندار کردار کی تلاش

بالی وڈ کی بےبو کرینہ بیٹے کی پیدائش کے بعد سے فلم نگری سے دور دور ہیں اور اب انہیں اچھے کردار کی تلاش ہے۔ 

بالی وڈ کی بےبو کرینہ کپور خان نے چھوٹے نواب تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد سے اب تک کوئی فلم نہیں کی تاہم وہ کئی فلموں کے اسکرپٹ کو دیکھتے ہوئے فلموں سے انکار بھی کرچکی ہیں جس کی وجہ انہیں جاندار کردار کی تلاش بتائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ اپنی آئندہ فلموں میں ہیرو کے ساتھ صرف ناچ گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتیں بلکہ انہیں ایسی فلموں کا انتظار ہے جس میں وہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو مزید بہتر انداز میں دکھا سکیں۔

مزید خبریں :