پاکستان
19 جولائی ، 2017

وزیراعظم کے خلاف یک طرفہ ٹرائل ہو رہا ہے، انوشے رحمان

وزیراعظم کے خلاف یک طرفہ ٹرائل ہو رہا ہے، انوشے رحمان

وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام انوشے رحمان کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے تاہم وزیراعظم کے خلاف یکطرفہ ٹرائل ہورہا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انوشے رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں جے آئی ٹی کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی لیکن یہ کیسی جے آئی ٹی ہے جس کی رپورٹ نہ صرف سامنے آگئی بلکہ انٹرنیٹ پر بھی موجود ہے۔

انوشے رحمان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف یکطرفہ ٹرائل ہورہا ہے تاہم نواز شریف آج بھی وزیراعظم ہیں اور کل بھی وزیراعظم رہیں گے۔

رہنما نون لیگ نے کہا کہ جے آئی ٹی کی طرف سے نیب کے مقدمات کرنے کی تجویز بدنیتی ہے اور رپورٹ میں وزیراعظم کی جائیداد کے حوالے سے کچھ پیش نہیں کیا گیا جب کہ جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کے ریکارڈ اور بیان کو غلط پیش کیا۔

مزید خبریں :