دنیا
19 جولائی ، 2017

نیٹو نے افغان نائب صدر کا طیارہ مزار شریف اترنے سے روک دیا

نیٹو نے افغان نائب صدر کا طیارہ مزار شریف اترنے سے روک دیا

نیٹو فورس نے افغانستان کے نائب صدر کے طیارے کو مزارشریف میں اترنے سے روک دیا۔

رشید دوستم ترکی سے علاج کروا کر وطن واپسی پر نجی طیارہ شہر میں اتارنا چاہتے تھے جبکہ رشید دوستم کے ترجمان اور اتحادی جماعتوں کا کہناہے کہ رشید دوستم تاحال ترکی میں ہیں۔

افغانستان میں نیٹو فورس کے ترجمان بل سلیون نے امریکی ٹی وی کو بتایا کہ رشید دوستم کے محافظوں نے صوبائی گورنر پر تشدد کیا، ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اس لئے ان کو مزار شریف اترنے نہیں دیا جاسکتا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق صوبائی گورنر پر تشدد کے بعد امریکا نے افغانستان کے صدر اشرف غنی پر دباؤ ڈالا کہ وہ نائب صدر رشید دوستم کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں لیکن اشرف غنی نے انہیں علاج کرانے کے لئے ترکی جانے کی اجازت دے دی۔

رشید دوستم واپس مزار شریف اترنا چاہتے تھے لیکن نیٹو فورس کے انکار کے بعد دوستم کا نجی طیارہ پڑوسی ملک ترکمانستان میں اتارا گیا جبکہ رشید دوستم کے ترجمان اور اتحادی جماعتوں کے رہنما عطا اللہ اور دیگر نے کہا ہے کہ رشید ترکی میں ہی موجود ہیں اور وہ علاج کروارہے ہیں۔

مزید خبریں :