پاکستان
19 جولائی ، 2017

لندن فلیٹوں کا مالک کون؟ نئی دستاویز سامنے آگئیں

لندن فلیٹوں کا مالک کون؟ نئی دستاویز سامنے آگئیں

لندن فلیٹس کا مالک کون ہے؟شریف خاندان نئی دستاویزات پیش کرے گا ،جن کے مطابق حسین نواز نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کے مالک ہیںاور مریم نواز ٹرسٹی ہیں۔

متحدہ عرب امارات سےبھی دستاویزات منظر عام پر آگئیں،ان میں آہلی اسٹیل ملزم کی فروخت کا معاہدہ بھی شامل ہےجو دبئی کورٹس اور وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ ہے۔

شریف خاندان کی نئی دستاویزات جیو نیوز نے حاصل کرلیں،دستاویزات کو حسن ،حسین اور مریم نوازکے وکیل سلمان اکرم راجہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کریں گے۔

نئی دستاویزات جے پی سی اے کارپوریٹ اکاؤنٹ کمپنی کی ہیں جو نیلسن اور نیسکال کمپنیوں کے انتظامی امور دیکھتی ہے ،کمپنی نے حسین نواز کے بینی فیشل آنر ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا ہے۔

جے پی سی اے کارپوریٹ اکاؤنٹ کمپنی بی وی آئی میں رجسٹرڈ ہے، جے پی سی اے کمپنی نیلسن اور نیسکال کمپنیوں کے انتظامی امور دیکھتی ہے، یہ کمپنی2014 سے نیسلن اور نیسکال کمپنیوں کے معاملات کو دیکھ رہی ہے۔

نیلسن اور نیسکول کمپنیوں کے معاملات پہلے منروا کمپنی سنبھالتی تھی، نیلسن نیسکال کے معاملات 2 جون 2014 ءکو منروا سے جے پی سی اے کومنتقل ہوئے۔

دستاویز کے مطابق کمپنی کی مریم نواز شریف سے نہ کبھی ملاقات ہوئی نہ ان سے کبھی ہدایات لیں۔

منروا کمپنی کے مطابق 26 جنوری 2006 کو منروا نے نیلسن نیسکال کا انتظام سنبھالا۔

ادھر متحدہ عرب امارات سے بھی نئی دستاویزات سامنے آئی ہیں،جن میں آہلی اسٹیل ملز کی فروخت کا معاہدہ بھی شامل ہے۔

معاہدہ دبئی کورٹس اور وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ ہے،جسے 1980ء میں دبئی کی عدالت میں رجسٹر کیا گیا، معاہدے پر پاکستانی قونصلیٹ کی مہر بھی موجود ہے۔

مزید خبریں :