کاروبار
20 جولائی ، 2017

مساوی قوت خرید،پاکستان دنیا کی 25ویں بڑی معیشت

مساوی قوت خرید،پاکستان دنیا کی 25ویں بڑی معیشت

پاکستان مساوی قوت خرید کے لحاظ سے دنیا کی 25ویں بڑی معیشت بن گیا، پاکستانی معیشت کا حجم 10 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

ورلڈ ڈیٹا اٹلس کے مطابق 2017 ءمیں پاکستانی معیشت کا حجم امریکہ میں رائج قیمتوں کے لحاظ سے 1060 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

ورلڈ اٹلس کے مطابق 2016ء میں پاکستانی معیشت کا حجم مساوی قوت خرید پر 988 ارب ڈالر تھا یوں ایک سال کے دوران پاکستانی معیشت کی نمو 7اعشاریہ23 فیصد رہی۔

اٹلس کے مطابق مساوی قوت خرید کے تناسب سے پاکستان کی فی کس آمدنی 5375 ڈالر ہوگئی۔

مساوی قوت خرید میں دو ملکوں کے معاشی حجم کا شمار برابری کی قیمت پر کیا جاتا ہے، ورلڈ ڈیٹا اٹلس نے امریکہ میں رائج قیمتوں کی بنیادپر پاکستانی معیشت کا حجم شمار کیا ہے۔

مزید خبریں :