دلچسپ و عجیب
20 جولائی ، 2017

اٹلی میں پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ

اٹلی میں پیرا گلائیڈنگ چیمپئن شپ

ہوا میں اڑان بھر کر پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے فضاؤں میں اڑنا یقیناً ایک پر لطف ایڈونچر ہے جسے انجام دینے کے لئے دنیا بھر سے کئی نوجوان مختلف مقابلوں میں حصہ لے کر اپنا یہ شوق پورا کرتے نظر آتے ہیں۔

ایسے ہی ایڈونچر کے دیوانوں کے لئے اٹلی کے خوبصورت اور دلکش پہاڑی علاقے میں پیراگلائیڈنگ چیمپین شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر کے 48ممالک سے 150ماہر پیرا گلائیڈرز نے حصہ لیا۔

انہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کسی آزاد پرندے کی طرح اڑتے ہوئے پیرا گلائیڈنگ کے دوران شاندار اسٹنٹس پیش کئے۔

ان جانبازوں نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے اڑان بھر کر کامیابی سے زمین کی جانب اپنا سفر مکمل کیا۔

واضح رہے پیرا گلائیڈنگ کا یہ مقابلہ فرانس سے تعلق رکھنے والے نوجوانPierre Remy نے اپنے نام کرلیا جبکہ خواتین میں Seiko Fukuoka Navilleمقابلے کی فاتح قرار پائی۔

مزید خبریں :