پاکستان
20 جولائی ، 2017

وزیر اعظم آج لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم آج لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم نواز شریف آج لواری ٹنل منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ ٹنل نوشہرہ، مردان، ملاکنڈ، چکدرہ، چترال شاہراہ پر تعمیر کی گئی ہے اور منصوبے کے پی سی ون کی لاگت تقریباً 27 ارب روپے ہے۔

منصوبے کے بڑی ٹنل کی لمبائی 8.5 کلومیٹر ہے۔ اس کے ساتھ 1.9 کلومیٹر دوسری ٹنل بھی تعمیر کی گئی ہے، جبکہ ٹنل کے دونوں اطراف35 کلومیٹر رسائی سڑکوں کی تعمیر بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔

لواری ٹنل چترال اور ملک کے تمام حصوں کے درمیان پورا سال مسلسل رابطہ مہیا کرنے کے علاوہ بالخصوص دیر اور چترال کے درمیان معاشی سرگرمیوں اور مسافروں کی آمدورفت میں روانی پیدا کرے گی۔

لواری ٹنل کی تعمیر پر2005 میں کام شروع کیا گیا تھا،لیکن گزشتہ کئی سالوں میں اس منصوبے پر کام جاری نہ رہ سکا۔

وزیراعظم نواز شریف نے 4 سال قبل اقتدار سنبھالنے پر اس منصوبے کی طرف خصوصی توجہ دی اور اس مشکل منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا گیا۔

مزید خبریں :