پاکستان
20 جولائی ، 2017

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں کل صبح سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا تاہم اب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ہوا بالکل بھی نہیں چل رہی اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے جسے دیکھتے ہوئے آج بھی شہر میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعے کو بارش کی شدت میں کمی آسکتی ہے تاہم 22 اور 23 جولائی کو موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ 

ملیر ہالٹ پر ترقیاتی کام اور بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے اور اب تک بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل شروع نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :