پاکستان
20 جولائی ، 2017

آپریشن خیبر4: تازہ کارروائی میں 13 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

آپریشن خیبر4: تازہ کارروائی میں 13 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

پاک فوج کی جانب سے آپریشن خیبر 4 کے تحت راجگال اور شوال میں کی جانے والی تازہ کارروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان بھی شہید ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ، آرمی ایوی ایشن اور آرٹلری نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے جب کہ کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاک فوج کا راجگال اور شوال ویلی میں آپریشن خیبر 4 شروع کرنے کا اعلان

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی عبدالجبار شہید ہوگیا جب کہ پاک فوج نے 90 اسکوائر کلو میٹر کا حصہ دہشت گردوں سے پاک کرالیا۔

دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان کی فائل فوٹو
دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جوان کی فائل فوٹو۔

آئی ایس پی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر آئی ڈیز نصب کررہی تھیں جنہیں پاک آرمی کی انجینئرز آئی ڈیز ٹیم نے ناکارہ بنا دیا۔

خیال رہے کہ پاک فوج نے 16 جولائی کو آپریشن ردالفساد کے تحت راجگال اور شوال ویلی میں آپریشن خیبر 4 شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :