پاکستان
20 جولائی ، 2017

سن 2013ء کے انتخابات ہم سے چرائے گئے،بلاول

سن 2013ء کے انتخابات ہم سے چرائے گئے،بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 2013ء کے انتخابات ہم سے چرائے گئے تھے۔

بلاول بھٹوزرداری سے پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا کے رہنماؤں نے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا اقتدار کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ہمارے پارٹی رہنماؤں اور امیدواروں کو شہید کیا گیا،نوازشریف کے اقتدار کے دن گنے جاچکے ہیں۔

بلاول بھٹوزرداری نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پارٹی رہنما اور عہدیدار سرگرم ہوجائیں،شہر شہر اور قریہ قریہ پارٹی کو مضبوط اور منظم کریں۔

مزید خبریں :