دنیا
20 جولائی ، 2017

کویت کا 15ایرانی سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم

کویت کا 15ایرانی سفارتکاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم

کویت نے دہشت گردی کے الزام میں 15ایرانی سفارت کاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔

غیرملکی نیوزایجنسی کے مطابق کویتی حکومت نے ایران کے فوجی ، ثقافتی اور تجارتی مشن بند کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔ کویت نے یہ فیصلہ ایک دہشت گرد گروپ کے ساتھ ایرانی سفارت کاروں کے رابطوں کا پتا چلنے کے بعد کیا ہے۔

کویتی عدالت نے گزشتہ ماہ دہشت گردی سیل کے ماسٹر مائنڈ کو عمر قید اور بیس دیگر ملزموں کی مختلف سزائیں سنائی تھیں۔

مزید خبریں :