شہر شہر
21 جولائی ، 2017

چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کیخلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کیخلاف سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ظفرحجازی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی نے شریف خاندان کو بچانے کے لئے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کیا جو اختیارات کے غلط استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی کو فوری گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا 24 جولائی کو ظفرحجازی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ پاناما کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ نے سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کے الزام میں چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

مزید خبریں :