انٹرٹینمنٹ
21 جولائی ، 2017

اداکارہ کنگنا راوت شوٹنگ کے دوران تلوار لگنے سے زخمی

اداکارہ کنگنا راوت شوٹنگ کے دوران تلوار لگنے سے زخمی

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا راوت حال ہی میں نئی فلم "منیکارنیکا ۔ دی کوئن آف جھانسی" کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق کنگنا راوت اپنے ساتھی اداکار نہار پنڈیا کے ساتھ تلوار بازی کی لڑائی کے مناظر کی عکس بندی کر رہی تھیں جس دوران نہار پنڈیا نے بے ساختہ تلوار چلاتے ہوئے کنگنا کے ماتھے پر ضرب لگادی۔

manikarnika-759

تلوار لگنے سے ادکارہ کے ماتھے سے خون بہنے لگا جس کے باعث انہیں فوری طور پر حیدرآباد دکن کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو گہرا زخم آیا ہے اور ان کے ماتھے پر 15 ٹانکے لگے۔ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب اد کارہ کا کہنا تھاکہ انہیں کافی برا لگ رہا تھا کہ ان کے چہرہ پر ایک نشان پڑ گیا لیکن پھر ان کی ٹیم نے انہیں حوصلہ دیا اور کہا کہ یہ بلکل پیشوا ٹیکا کی طرح ہے جیسے مانیکارنیکا اپنے ماتھے پر لگاتی ہیں۔

ٹیم کی جانب سے حوصلہ دینے کے بعد کنگنا نے اپنی دوتصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں جس میں ایک تصویر کوئن کی طرح بناکر پوسٹ کی جس میں ان کے ماتھے پر چاند کی طرح کا نشان بنا ہوا۔

مزید خبریں :