پاکستان
21 جولائی ، 2017

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس

عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں اجلاس جاری ہے۔

بنی گالا میں جاری تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اہم اجلاس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جب کہ لاہور سے پی ٹی آئی کے رہنما بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کا حصہ ہیں۔

اجلاس میں پارٹی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین، نعیم الحق، شیریں مزاری، عارف علوی، شفقت محمود سمیت تمام مرکزی قائدین شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاناما فیصلے کے ممکنہ خدوخال پر قانونی ماہرین خصوصی بریفنگ دے رہے ہیں جب کہ پاناما کیس کے سیاسی اثرات پر بھی سیر حاصل گفتگو کی جارہی ہے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس رخصتی کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں اور وزیراعظم کی کسی قسم کی غیرجمہوری بحران کی کوشش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

خیال رہے کہ پاناما کیس میں تحریک انصاف فریق جماعت ہے جب کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی عملدرآمد بینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

مزید خبریں :