پاکستان
21 جولائی ، 2017

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا، پیپلزپارٹی

سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا، پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں شیریں رحمان، فیصل کریم کنڈی اور دیگر شریک ہوئے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے سپریم کورٹ کی جانب سے محفوظ کیے گئے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔ 

دوسری جانب سپریم کورٹ کے تین رکنی پاناما عملدرآمد بینچ کی جانب سے کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد وزیراعظم نواز شریف اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر رہنماؤں سے مشاورت کی۔

خیال رہے کہ پاناما عملدرآمد بینچ نے 10 جولائی کو جے آئی ٹی کی جانب سے پاناما کیس کی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد مسلسل 5 سماعتوں کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

مزید خبریں :