کھیل
21 جولائی ، 2017

فاسٹ بولر حسن علی نے کیریبین لیگ سے معاہدہ کرلیا

فاسٹ بولر حسن علی نے کیریبین لیگ سے معاہدہ کرلیا

چیمپئنز ٹرافی میں مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز اپنے نام کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے کیربین پریمیئر لیگ سے معاہدہ کرلیا۔

فاسٹ بولر حسن علی نے ویسٹ انڈیز کی کیربین لیگ کی فرنچائز سینٹ کٹس کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ کیا ہے۔

سی پی ایل کے ابتدائی میچ امریکا کی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے حسن علی نے ویزے کی درخواست بھی دے دی ہے۔

حسن علی بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے لیے بھی کومیلا سے پہلے ہی معاہدہ کرچکے ہیں۔   

کیربین لیگ میں دنیائے کرکٹ کے کئی مایہ ناز کھلاڑی شریک ہوں گے۔ سینٹ کٹس کی ٹیم کی قیادت کرس گیل کررہے ہیں اور اس ٹیم میں پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔

خیال رہےکہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی برطانوی کلب یاکشائر سے لیگ کا معاہدہ کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :