پاکستان
21 جولائی ، 2017

چوہدری نثار اتوار کو شام پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے

چوہدری نثار اتوار کو شام پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد: وفاقی وزير داخلہ چوہدری نثار علی خان اتوار کے روز شام پانچ بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کی پریس کانفرنس پنجاب ہاؤس میں ہو گی۔

اس سے قبل پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں چوہدری نثار شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران وزیرداخلہ چوہدری نثار پنجاب ہاؤس میں معمول کی دفتری فائلیں نمٹاتے رہے۔

چوہدری نثار کے وزیر اعظم نواز شریف سے اختلافات کی خبریں منظر عام پر آئی تھیں تاہم اس اختلاف کے حوالے سے مختلف وزراء کی جانب سے تردید بھی سامنے آتی رہی ہے۔

مزید خبریں :