پاکستان
21 جولائی ، 2017

کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، تین اہلکار شہید

کراچی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، تین اہلکار شہید

کراچی میں جمعے کے روز ایک پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی میں دارالعلوم کے قریب پیش آنے والے واقعے میں ایک راہگیر بچہ بھی شہید ہوگیا۔ 

واقعے میں ایک اور بچہ بھی زخمی ہوا جسکو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

انچارج ایمرجنسی جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت قمرالدین، بابر اور امجد کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار امجد کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا تاہم وہ دوران علاج چل بسا۔

پولیس حکام کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں نےجیکٹس نہیں پہنی ہوئی تھیں جو کہ ان کی پولیس موبائل میں موجود پائی گئیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول برآمد کرلیے ہیں جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 

 

مزید خبریں :