پاکستان
21 جولائی ، 2017

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکے: پاکستان

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکے: پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کے بھارت پر دباؤ ڈالے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریہ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنا مذہبی آزادی اور بنیادی انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

جمعہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی کشمیری مظاہرین پر فائرنگ کے نیتجے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہو گئے تھے۔

کشمیریوں کے مطابق قابض بھارتی افواج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کے جواب میں ان پر پتھراؤ کیا گیا لیکن کوئی بھی پتھر فوجیوں کو نہیں لگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ، پُرامن کشمیری مظاہرین پر بھارتی فورسز کے حالیہ وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتا ہے جس کی وجہ سےتنویر احمد نامی کشمیری شہری شہید اور دو زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :