پاکستان
21 جولائی ، 2017

وزیر اعظم کی نااہلی، خواجہ آصف عبوری، شہباز مستقل وزیراعظم ہونگے

وزیر اعظم کی نااہلی، خواجہ آصف عبوری، شہباز مستقل وزیراعظم ہونگے

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں مسلم لیگ ن نے حکمت عملی بنالی ہے، جس کے مطابق وزیر اعظم کی نا اہلی کی صورت میں پہلے خواجہ آصف پھر شہباز شریف وزیر اعظم ہوں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہو گا اور جمہوری و قانونی جدوجہد بھی ہوگی، وزیراعظم نواز شریف نااہل ہوئے تو نیا وزیراعظم آئے گا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہباز شریف کو ایم این اے منتخب کروا کر نیا وزیراعظم بنایا جائے گا۔

اس سلسلے میں شہباز شریف کو رکن قومی اسمبلی منتخب کروانے میں 45دن لگیں گے، شہباز شریف کے انتخاب تک 45روز کے لیے ایک عبوری وزیراعظم آئے گا ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عبوری وزیراعظم کے لیے خواجہ آصف مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

 

مزید خبریں :