پاکستان
21 جولائی ، 2017

چوہدری نثار کی اتوار کو پریس کانفرنس کا پتہ نہیں، خواجہ آصف

چوہدری نثار کی اتوار کو پریس کانفرنس کا پتہ نہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی اتوار کو پریس کانفرنس سے متعلق مجھے معلوم نہیں۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ‘ میں میزبان کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پوری ن لیگ اعتماد کے ساتھ وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایسی صورت حال میں پارٹیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی تھیں،وقت کےساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں میں مضبوطی آئی ہےجواچھی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں وکلا دن بھر کی کارروائی پر بریفنگ دیتے ہیں،عدلیہ پر پورا اعتماد ہے اور اپنے کیس کی سچائی پر بھی اعتماد ہے ۔

وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ ہمارے تمام وزراوزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں کام کرتے رہیں گے، ہم اس کیس سے سرخرو ہوکر نکلیں گے۔

مزید خبریں :