دنیا
21 جولائی ، 2017

پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کےخلاف ناکافی اقدامات کئے،امریکا

پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کےخلاف ناکافی اقدامات کئے،امریکا

امریکا کے وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کےخلاف ناکافی اقدامات کئے ہیں، جبکہ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف اقدامات نہ کیے جانے کے باعث پاکستان کو سال 2016-17میں عسکری فنڈ ز جاری نہیں کئے جاسکتے۔

غیر ملکی خبرایجنسی نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ وزیردفاع جیمز میٹس نے کانگریس میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کےخلاف موثر اقدامات نہیں کئے۔

دریں اثنا ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ پا کستان کومالی سال 2016-17 کیلئےعسکری فنڈز جاری نہیں کئےجاسکتے،ترجمان پینٹاگون کے مطابق جیمزمیٹس پاکستان کی حقانی نیٹ ورک کےخلاف اقدامات کی تصدیق نہیں کرسکے۔فوجی امداد کیلئےحقانی نیٹ ورک کےخلاف اقدامات درکارتھے۔

مزید خبریں :