دنیا
21 جولائی ، 2017

پاسداران انقلاب کی شمال مغربی ایران میں کاروائی، تین دہشتگرد ہلاک

پاسداران انقلاب کی شمال مغربی ایران میں کاروائی، تین دہشتگرد ہلاک

ایران کی پاسداران انقلاب نے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کا شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کا ایک ٹولہ ایران کی شمال مغربی سرحد سے داخل ہوکر ملک میں دہشت گردی کی کاروائی کرنے کا منصوبہ بنارہا تھا۔

تاہم پاسداران انقلاب کی بری فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تین دہشتگردوں کو ہلاک اور چار دیگر کو زخمی کردیا، اس دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر سرحد پار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کاروائی کے دوران ایک فوجی افسر جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

مزید خبریں :