دلچسپ و عجیب
22 جولائی ، 2017

اسپین :ـ بْل فائٹنگ کے دوران بیل بپھر گیا، میٹاڈور زخمی

اسپین :ـ بْل فائٹنگ کے دوران بیل بپھر گیا، میٹاڈور زخمی

اسپین میں منعقد ہونے والے بْل فائٹنگ میلے میں ایک بیل نے بْل فائٹر ’میٹاڈور‘کو بُری طرح روند ڈالا تاہم اسے قسمت کہیں یا کوئی معجزہ جو یہ شخص موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

سالانہ میلے کے دوران جیسس شوورنامی ’میٹا ڈور‘ بُل رنگ میں سجے اسٹیج پر بیل کے سامنے آیا تو بیل نے اس پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔

میٹاڈور فائٹر پہلے ہی بیل کو شدید زخمی کرچکا تھاجس کی وجہ سے بیل زیادہ بپھر گیا اور اس نے حملہ کردیا۔فائٹر نے بیل کو قابو کرنا چاہا تاہم بپھرے بیل نے اسے موقع ہی نہ دیا اور پے در پے کئی وار کرڈالے۔

بری طرح زخمی ہونیوالے ’میٹا ڈور‘کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

مزید خبریں :