انٹرٹینمنٹ
22 جولائی ، 2017

ملائشیا میں مشہور گانے ڈسپیسیٹو پر پابندی عائد

ملائشیا میں مشہور گانے ڈسپیسیٹو پر پابندی عائد

کوالالمپور میں سرکاری براڈکاسٹرز کے مشہور گانے ڈسپیسیٹو چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گانے پر پابندی اس کی غیر اخلاقی شاعری پر موصول ہونے والی شکایات کے بعد لگائی گئی ہے۔

ملائشین حکام کا کہنا ہے  کہ اس گانے کی ریمیکس میں جسٹن بیبر نے نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں جس کے باعث ملائشین خواتین اسلامی پارٹی کی ایک رکن نے گانے کی شاعری پر اعتراض کیا۔

ملائشیا کے وزیر برائے اطلاعات و نشریات صالح سعید نے بتایا کہ ڈسپیسیٹو کسی بھی سرکاری براڈکاسٹ اسٹیشن پر نہیں چلے گا کیونکہ ہمیں عوام کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں۔

گلوکار لوئس فونسی کا گانا ڈسپیسیٹو سب سے زیادہ اسٹریم کیا جانے والا گانا بن چکا ہے جسے پچھلے 6 ماہ میں دنیا بھر میں 4.6 بلین مرتبہ اسٹیم کیا گیا۔

مزید خبریں :