صحت و سائنس
22 جولائی ، 2017

وزن کم کرنے کے انتہائی آسان اور مفید نسخے

وزن کم کرنے کے انتہائی آسان اور مفید نسخے

دنیا میں موٹے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور ہر کوئی بڑھتے ہوئے وزن سے نہ صرف پریشان رہتا ہے بلکہ اسے کم کرنے کے جتن بھی کرتا دکھائی دیتا ہے لیکن اب ماہرین صحت نے وزن کم کرنے کے لیے انتہائی آسان نسخہ بتادیا ہے۔

وزن کم کرنے کے لیے بھوک برداشت کرنا یا اپنی پسندیدہ چیزیں کھانے سے پرہیز کرنا اس کا حل نہیں ہوتا بلکہ جسم کو ایسی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے جو اندر سے غیر ضروری چکنائی کا خاتمہ کرے۔

اکثر لوگ وزن کم کرنے کے لیے  ڈائٹ ڈرنکس اور سوڈا کا انتخاب کرتے ہیں جب کہ ڈائٹ مشروبات میں کاربن ڈائی آکسائیڈ پایا جاتا ہے جو بھوک لگنے والے ہارمونز کو پیدا کرکے مزید بھوک کو بڑھا دیتا ہے جس کی وجہ سے وزن بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہا ہے کہ تحقیق سے وزن کم کرنے کے کچھ ایسے حل سامنے آئے ہیں جو وزن کم کرنے میں انتہائی مؤثر ہیں اور ان کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں۔

پانی کا زیادہ استعمال:

تحقیق کے مطابق پانی کا استعمال دن میں زیادہ کرنا چاہیے کیونکہ ایک لیٹر سے زیادہ پانی پینا صحت کے لیے مؤثر ہے اور اس سے وزن میں کمی آتی ہے جب کہ جسمانی قوت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ماچا چائے:

ماچا ایک قسم کی سبز چائے ہے جو جاپان کی جدید اجزاء ہے۔ یہ صحت کے لیے انتہائی مفید چائے سمجھی جاتی ہے جو صحت کے لیے بھی فائدے مند ہے۔

ماہرین کے مطابق اس چائے کے استعمال سے  دماغ کو سکون ملتا ہے اور یہ وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ماچا چائے کے جلد کے لیے بھی مفید ہے۔

ناریل پانی:

ناریل پانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے یہ بال، جلد اور نظام ہاضمہ سمیت دیگر شکایات کو دور کرتا ہے جب کہ ساتھ ہی وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ناریل پانی تیزابیت اور معدے کے امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

ہلدی اور لیمو کی چائے:

گرم پانی میں ہلدی، لیموں اور دار چینی کو ابال کر اس کی چائے پینا جسم سے چربی کا خاتمہ کرتا ہے۔ یہ چائے آپ کی رنگت کو بھی نکھارتی ہے اور خون میں زہریلے جراثیم کا خاتمہ بھی ہو جاتا ہے۔  

ماہرین کے مطابق  اس سے وزن میں تیزی سے نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔

سبزیوں کا رس:

پھلوں کا جوس صحت کے لیے مفید ہے لیکن سبزی کا رس بھی جسمانی قوت صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ سبزیوں کا رس جسم میں خون کو صاف کرتا ہے اور قدرتی وٹامنز اور معدنی طاقت فراہم کرتا ہے جب کہ ساتھ ہی وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سبزی میں خاص طور پر لوکی کا رس، چقندر اور گاجر کا جوس صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

لیمو پانی:

لیمو کے قدرتی طور پر بے انتہا فوائد موجود ہیں۔ لیمو پانی جلد کے کیل مہاسوں اور اس کے داغ دھبوں کاخاتمہ کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے۔

لیمو پانی سر سے خشکی کا خاتمہ کرتا ہے اور ساتھ ہی اس کے استعمال سے وزن میں بھی تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے۔ تحقیق کے مطابق لیمو میں ایسیڈک ایسڈ ہوتا ہے جو جسم مین فیٹ کو کم کرتا ہے۔

مزید خبریں :