پاکستان
22 جولائی ، 2017

آپریشن خیبر 4 کا پہلا مرحلہ مکمل، ڈی جی آئی ایس پی آر

آپریشن خیبر 4 کا پہلا مرحلہ مکمل، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن خیبر 4 کے پہلا حصہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔

اس بات کا اعلان پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) نےگزشتہ شب برخ کی چوٹی کو دہشت گردوں سے خالی کروایا جس کے بعد اب اس پہاڑ کے ساتھ منسلک علاقے کو کلیئر کروایا جا رہا ہے۔

 

اس سے قبل ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب برخ محمد کنداؤ میں 12 ہزار فٹ کی سب سے بلند پہاڑی پر چوکی قائم کرلی ہے جہاں سے سرحد کے دونوں اطراف نقل و حرکت پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریبی علاقے راجگال کے مقام بریخ محمد کنداؤ میں آپریشن کے دوران کئی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جب کہ چند دہشت گرد افغانستان فرار ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں پاک افغان بارڈر پر پاک فوج کی بلند ترین چوکی کی تصویر بھی پوسٹ کی۔

  

مزید خبریں :