انٹرٹینمنٹ
22 جولائی ، 2017

فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کا مشہور گانا اب عربی زبان میں بھی

فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کا مشہور گانا اب عربی زبان میں بھی

مصری فنکار شیما ایلشیب نے فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ کا گانا عربی زبان میں گا کر کنگ خان کے مداحوں کو خوش کردیا۔

امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فلم ’’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ 4 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جس کی تشہیر میں دونوں اداکار مصروف ہیں۔

جمعرات کو ریلیز ہونےو الے والا گانا ’’حبیبی رادھا‘‘ عربی اور بھارتی زبان کا ملاپ ہے۔

گانا گانے والی گلوکارہ کا کہنا ہےکہ ’’مجھے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اس گانے کا حصہ بننے پر بہت فخر ہے، شاہ رخ مصر اور عرب دنیا میں بہت مقبول ہیں، اسی لیے انہوں نے ان کی آنے والی نئی فلم جب ہیری میٹ سیجل کے مشہور گانے رادھا کا عربی ورژن کا انتخاب کیا۔

بھارت کے سونی موسیقی مارکیٹنگ ڈائریکٹر سنجیت بھجوبل کا کہنا تھا کہ جب ہیری میٹ سیجل کے گانے مختلف زبانوں میں گانا مجموعی طور پر موسیقی کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے، ہم مداحوں کے لیے ایک سے زائد ورژن بناتے ہیں تاکہ ہر کوئی سنے اور پسند کرے۔

مزید خبریں :