دلچسپ و عجیب
22 جولائی ، 2017

آنکھوں پر پٹی باندھ کر ریوبک کیوب حل کرنے کا مظاہرہ

آنکھوں پر پٹی باندھ کر ریوبک کیوب حل کرنے کا مظاہرہ

یوں تو آپ نے اکثر افراد کو ریوبک کیوب حل کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن آنکھوں پر پٹی باندھ کر سیکنڈز میں ریوبک کیوب حل کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر بنا دیکھے چند سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

لندن سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان ریوبک کیوب حل کرنے میں کمال مہارت رکھتا ہے اور اپنی اس مہارت کی بنا پر اب تک نہ صرف عالمی ریکارڈ بناچکا ہے بلکہ کئی مقابلے اپنے نام بھی کر چکا ہے۔

مزید خبریں :