پاکستان
22 جولائی ، 2017

مریم نواز کی انگلش کاؤنٹی سے آمدن کا ریکارڈ جمع نہ کرانے پر عمران خان پر تنقید

مریم نواز کی انگلش کاؤنٹی سے آمدن کا ریکارڈ جمع نہ کرانے پر عمران خان پر تنقید

وزیر اعظم نوز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں نامکمل منی ٹریل جمع کرانے پر شدید تنقید کی ہے۔

مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ تم دوسروں کے خلاف سازشوں میں مصروف تھے اور دوسرے کے عیب تلاش کرتے کرتے تمہارے اپنے عیب سامنے آگئے، یہی اللہ کا اپنا راستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سپریم کورٹ میں انگلش کاؤنٹی سے آمدنی کا ریکارڈ پیش نہ کرسکے

مریم نواز نے دوسری ٹوئٹ میں کہا کہ اس سب سے سبق ملتا ہے کہ جھوٹ کے ساتھ دوسروں پر حملہ مت کرو۔

خیال رہے کہ عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب داخل کیا ہے جس میں وہ انگلش کاؤنٹی سے حاصل آمدنی کا ریکارڈ جمع نہیں کراسکے ہیں۔

مزید خبریں :