دنیا
22 جولائی ، 2017

مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رملہ میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

گزشتہ روز اسرائیلی پولیس نے50 سال سے کم عمر کے مسلمانوں کو مسجد الاقصیٰ جانے سے روکنے کا اعلان کیا تھا جب کہ مسجد کی جانب جانے والے راستوں پر سیکیورٹی آلات بھی نصب کیے تھے۔ اسرائیل کے اس اقدام پر فلسطینیوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق رملہ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس دوران 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فورسز نے جھڑپ میں فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شہریوں اور فورسز کے درمیان جھڑپیں مقبوضہ بیت المقدس میں نئے سیکیورٹی اقدامات پر ہوئی ہیں۔

فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہےکہ قبلہ اول کی جانب سے سیکیورٹی آلات نصب کرنے پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات محدود کررہے ہیں۔

مزید خبریں :