دنیا
23 جولائی ، 2017

طالبان نے قندھار سے درجنوں افراد اغوا اور 7 کو قتل کردیا

طالبان نے قندھار سے درجنوں افراد اغوا اور 7 کو قتل کردیا

طالبان نے افغان صوبے قندھار کے نواحی علاقے سے 70 دیہاتیوں کو اغوا کرلیا جب کہ اغوا ہونے والے 7 افراد کی لاشیں مل گئیں۔

قندھار پولیس کے سربراہ عبدالرازق کے مطابق قندھار ترین کوٹ ہائی وے کے قریب گاؤں میں کارروائی کرتے ہوئے طالبان نے گزشتہ روز 70 افراد کو اغوا کیا جن میں سے 7 کی لاشیں مل چکی ہیں جب کہ تمام لاشیں گاؤں کے مقامی افراد کو ملیں۔

قندھار پولیس سربراہ کے مطابق طالبان نے ہائی وے سے قریبی گاؤں سے اغوا کئے گئے 70 میں سے 30 افراد کو رہا کردیا تاہم دیگر افراد اب بھی ان کے قبضے میں ہیں۔

دوسری جانب پولیس نے  مغویوں کی بازیابی کے لئے صوبے بھر میں سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے تعاون نہ کرنے پر دیہاتیوں کو اغوا کیا تاہم سرکاری طور پر اب تک اغوا کی وجوہات سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔

مزید خبریں :