دلچسپ و عجیب
23 جولائی ، 2017

چین ، ہوا میں لٹکتی پٹری پر دوڑتی ٹرین کا ٹرائل

چین ، ہوا میں لٹکتی پٹری پر دوڑتی ٹرین کا ٹرائل

چین میں ایک کے بعد ایک نئی ٹرینوں کے سفر کے آغاز کےبعد اب پیش ہے’ اسکائی ٹرین ‘ جو ہوا میں لٹکتی پٹری پر دوڑے گی۔

چین میں خود کار،بغیر پٹری پر چلنے والی اور بغیر ٹکٹ کے سفر والی ٹرینوں کے سفر کےآغاز کے بعد اب چینی باشندے اس نئی ایجاد سے بھی محظوظ ہو سکیں گے۔

ایک مقبول چینی ویب سائٹ کے مطابق انجینئروں کا دعوٰی ہے کہیہ اسکائی ٹرین 'معمولی سب وے ٹرینوں سے تقریبا تین گنا بہتر ثابت ہوں گی۔

اسکائی ٹرین کے ذریعے مسافر پہاڑوں کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

ٹرین بنانے والی کمپنی کے حکام کے مطابق یہ ٹرینماحول دوست بھی ہے اور اس کا خرچ زیر زمین چلنے والی ٹرینوں کے مقابلے میں کافی کم ہے۔

آبادی کے لحاظ سے چین اس وقت دنیا کا سب سے برا ملک بن چکا ہے ، لوگوں کی ضروریات کو اورسڑک پر ٹریفک جام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس نئی ایجاد کی ضرورت محسوس کی گئی۔

 جرمنی اور جاپان کے بعد چین یہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین جلد اپنی باقاعدہ سروس کا آغاز کرے گی۔

مزید خبریں :