پاکستان
24 جولائی ، 2017

وزیر داخلہ چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

وزیر داخلہ چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار آج اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں ان کے وزارت سے مستعفی ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق اتوار کو پریس کانفرنس ملتوی ہونے کی وجہ محض ناساز طبیعت ہے لہٰذا التوا کے کوئی اور معنی نہ پہنائے جائیں۔

ترجمان نے کہا میڈیا سے درخواست ہے کہ پریس کانفرنس کے التوا پر قیاس آرائی سے گریز کرے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہناہےکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کمر میں تکلیف کے باوجود پنجاب ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی چوہدری نثار کو منانے کے لیے گئی تھی تاہم وہ ناکام لوٹی جب کہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ان کا مؤقف اصولی ہے اور وہ اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

چوہدری نثار کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے طویل رفاقت ختم کرنے اور وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

چوہدری نثار کا مؤقف ہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نے جونیئرز سے مشاورت کی اور سینئرز کو نظر انداز کیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار کو منانے کی تمام ہی کوششیں بے نتیجہ رہیں اور شہبازشریف بھی ناراضی دور نہ کرسکے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے ۔

مزید خبریں :