شہر شہر
24 جولائی ، 2017

قصور میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

قصور میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں بچے اور بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

جیو نیوز کے مطابق قصور میں چند ماہ کے دوران معصوم بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 8 واقعات پیش آئے جس کے خلاف متاثرہ بچوں کے والدین اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے متاثرین کو ہر حال میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ قصور میں ستمبر 2015 کے دوران بچوں سے زیادتی کا اسکینڈل منظرعام پر آیا تھا جس کے دوران 280 سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان کی جانب سے والدین کو بلیک میل کیا جارہا تھا۔

مزید خبریں :