پاکستان
24 جولائی ، 2017

ن لیگ سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے، خورشید شاہ

ن لیگ سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے، خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کی پریس کانفرنس پر اپوزیشن لیڈر نے اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹایا تو ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوگا، راناثنا

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ کوشش رہی ہے اداروں سے ٹکراؤ کرکے فائدہ اٹھایا جائے لیکن ادارے اتنے کمزورنہیں کہ وزرا انہیں ڈراسکیں۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سپریم کورٹ کودباؤ میں لانا چاہتی ہے، ماضی میں نوازشریف کوکرپشن کےالزام میں ہٹایا گیا تو سپریم کورٹ نے بحال کردیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بھٹوکا کیس کرپشن، منی ٹریل، آف شورکمپنی یا اثاثوں کا کیس نہیں تھا، جب بینظیرکی حکومت کرپشن الزام پرختم ہوئی تو(ن) لیگ نے اس اقدام کو سراہا تھا۔

مزید خبریں :