پاکستان
24 جولائی ، 2017

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کےخلاف سینیٹ میں قرارداد

گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کےخلاف سینیٹ میں قرارداد

اسلام آباد: گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کی تعیناتی کے خلاف سینیٹ میں قرار داد جمع کروادی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ طارق باجوہ کی تعیناتی قانون کے خلاف ہے، اسٹیٹ بینک قانون کے تحت طارق باجوہ گورنر کے عہدے کے لیے نااہل ہیں۔

قرار داد پر 40 سے زائد سینیٹرز نے دستخط بھی کردیے ہیں۔

وفاقی حکومت نے رواں ماہ سابق بیوروکریٹ طارق باجوہ کو نیا گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا تھا۔

یہ نشست اشرفت محمود وتھرا کی تین سالہ مدت ختم ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

باجوہ گزشتہ ماہ سیکرٹری خزانہ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔

مزید خبریں :