پاکستان
24 جولائی ، 2017

وزیراعظم، آرمی چیف کی لاہور دھماکے کی سخت مذمت

وزیراعظم، آرمی چیف کی لاہور دھماکے کی سخت مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے منگل کے روز لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا اور واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے باعث کئی خاندان تباہ ہوگئے تاہم دہشت گردی ہمارے عزم کو بھی تباہ نہیں کرسکتے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دھماکے کو بزدلانہ واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لیے دعا بھی کی۔

اس سے قبل لاہور میں فیروز پور روڈ پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ریسکیو ترجمان نے 22 افراد کے جاں بحق اور 32 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

جیونیوز کے مطابق ارفع کریم ٹاور کے پاس دھماکا ہوا، جس کی آواز اتنی زور دار تھی کہ دور دور تک سنی گئی جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور جائے وقوعہ سے دھواں اٹھتا بھی دیکھا گیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی اور 3تین موٹر سائیکلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے۔

مزید خبریں :