پاکستان
24 جولائی ، 2017

اس وقت امریکا کی الزام تراشیاں اتفاق نہیں، آرمی چیف

اس وقت امریکا کی الزام تراشیاں اتفاق نہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران علاقائی سلامتی اور سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے افغانستان اور امریکا کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی طرف سے الزام تراشیوں کا یہ وقت محض اتفاق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الزام تراشیاں ایسے وقت کی جا رہی ہے جب امریکی پالیسی کا از سر نوجائزہ لیا جا رہا ہے، اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان مثبت کردار  ادا کرتا رہے گا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارے نزدیک دہشت گردی کو شکست دینا قومی مفاد میں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل نکلسن نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کے عزم کی تعریف کی۔

آرمی چیف اور جنرل نکلسن  نے امن و استحکام کے لیے مسلسل رابطوں پر اتفاق کیا۔ پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مزید خبریں :