پاکستان
24 جولائی ، 2017

لاہور دھماکا، فیس بک کا سیفٹی فیچر پیش

لاہور دھماکا، فیس بک کا سیفٹی فیچر پیش

فیس بک نے لاہور میں فیروز پور روڈ پر دھماکے کے بعد لاہور میں اپنے صارفین کے لیے سیفٹی فیچر پیش کر دیا۔

فیروز پور روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکاورں سمیت 26 افراد شہید اور 58 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد لاہور میں موجود فیس بک صارفین کو ’مارک سیف‘ کا آپشن دیا گیا جس میں اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو اس دھماکے سے محفوظ ہونےکے بارے میں مطلع کر سکتے ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ امریکی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں یہ فیچر لوگوں کو فراہم کیا ہو۔ اس سے قبل فیس بک لاہور کے گلشن اقبال پارک دھماکے،کوئٹہ کے سول اسپتال دھماکے اور 26 اکتوبر 2015 کے زلزلے کے بعد بھی یہی فیچر مذکورہ شہروں میں پیش کر چکا ہے۔

اس فیچر میں عوام کی مدد سے تحفظ کے لیے پریشان لوگوں کی مدد کی جاتی ہے اور ایک صارف جو محفوظ قرار دیا جاتا ہے اس کے تمام فیس بُک دوستوں کو اس کا نوٹیفیکیشن جاتا ہے۔

مزید خبریں :